25 اگست 2026 - 16:17
آبنائے ہرمز سے مال بردار بحری جہازوں کی آمد و رفت تین ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

آبنائے ہرمز سے مال بردار بحری جہازوں کی آمد و رفت گزشتہ تین ماہ سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز صرف ایک بنیادی اشیائے ضروریہ لے جانے والا جہاز آبنائے ہرمز سے گزرا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، کپلر کے ڈیٹا اور معلوماتی ادارے نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز پیر کو صرف ایک بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرا، جس پر بنیادی اشیائے ضروریہ لدی ہوئی تھیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، آمد و رفت میں اس نمایاں کمی کے بعد اس اہم اور تزویراتی آبی گزرگاہ سے مال بردار بحری جہازوں کی نقل و حرکت گزشتہ تین ماہ کے دوران کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha